• news

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی ریاستی ھیثیت کی بحالی کا اعلان آج متوقع

نئی دہلی (کے پی آئی) نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر آج جمعرات کو اپنے  منصوبے سے بھارتی سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گی۔  بھارتی سپریم کورٹ  میں  آرٹیکل 370  کی منسوخی کے خلاف مقدمے کی سماعت  کے دوران عدالت کے استفسار پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا  نے  بتایا کہ  جموں و کشمیر کی   یونین ٹریٹری  (یو ٹی) کی حیثیت مستقل نہیں ہے۔ اعلی سطح پر میٹنگ کے بعد 31 اگست کو جموں و کشمیر کے ریاستی درجے  کے ٹائم فریم پر مثبت بیان دیا جائے گا تاہم  لداخ یونین ٹریٹری ہی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 31 اگست کو اس سلسلے میں بھارتی حکومت کا اعلی سطحی اجلاس ہوگا۔ چیف جسٹس نے وکیل تشار مہتا  سے پوچھا کیا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا کوئی ٹائم فریم یا پیش رفت کا کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے؟۔ آپ الیکشن کب کروانے جا رہے ہیں؟۔  کیا کوئی روڈ میپ ہے؟ آپ اور اٹارنی جنرل اعلی حکام سے ہدایات لے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن