• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے تلاشی کارروائیاں جاری کشمیری طالب علم کی قید کا حکم کالعدم

 سری نگر(کے پی آئی)  مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہریانہ جیل میں بند کشمیری طالبعلم کی قید  کا حکم  کالعدم قرار دے دیا ہے ۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والا طالب علم سلمان احمد وانی گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے بغیر کسی مقدمے کے جیل میں نظربند ہے۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف یکم ستمبر کوقائد تحریک آزادی کشمیر شہید سید علی گیلانی کی برسی پر خصوصی تقریبات ہوں گی ، جلسے جلوس اور مظاہرے کیے جائیں گے۔سید علی گیلانی  کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم ستمبر بروز جمعہ کو حیدر پورہ سرینگر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے مزار شہدا حیدر پورہ کی طرف مارچ کی کال دی ہے جہاں سید علی گیلانی آخری آرام گاہ موجود ہے۔ دیگر تمام حریت تنظیموں نے اس اپیل کی حمایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن