تحفظ ختم نبوت،حرمت رسول پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا:مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) نبی کریمؐکے منصب ختم نبوت کی حفاظت ا مت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود فتنہ ارتداد مرزائیہ کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا۔ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے ہردم کوشاں رہینگے۔ تحفظ ختم نبوت،حرمت رسول پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ نبی اقدسؐ کی حرمت اور توہین قرآن کے خلاف پوری امت مسلمہ یک زبان ویکجا ہے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مولانا محمداشرف گجر، مولانا عبدالواحد قریشی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدارشاد، مولانا سمیع اللہ نے واپڈا ٹاؤن، لاہور کی مختلف مارکیٹس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماء نے کہا کہ 7ستمبر کا دن مسلمانوں کے لئے فتح مبین کا دن ہے، نوے سالہ طویل ترین جدوجہد کے بعد پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طورپر قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا تھا اسی عظیم فیصلے کی یاد میں 6ستمبر بروز بدھ کو مغرب کی نماز کی بعد ایک عظیم الشان تاریخی ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہورہی ہے، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء ، شیوخ حدیث، دینی و سیاسی قائدین شرکت وخطاب کرینگے۔