• news

ضیاء الدین انصاری کی تاجر برادری سے ملاقاتیں،2 ستمبرکی ہڑتال کی حمایت

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے وفدوں کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر بجلی، پٹرول اور کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف 2 ستمبر کو ہونے والی ہڑتال کو کامیاب بنا نے کیلئے انارکلی، اردو بازار ، عابد مارکیٹ، جیل روڈ سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں تاجر رہنماؤں اور یونینز کے سربراہوں، لاہور چیمبر آف کامرس اور بزنس فورم کے ذمہ داران اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ اردو بازار کے معروف رہنما ء خالد پرویز، انارکلی بازار میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران، بانوبازار میں اتحاد گروپ عہدیداران نے محمد یاسر، عتیق الرحمن، چیمبر آف کامراس سے شبیر سیال، یوسف شاہ اور سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور محمد علی میاں، نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس انجم نثار،فہیم الرحمن سہگل چیئرمین پی آئی اے ایف نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور حکومت کی جانب سے بجلی ، پٹرول، گیس سمیت کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف سراج الحق کی کال پر2 ستمبر کو عوامی ایشو پر پھرپور اظہار یکجہتی کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع امیر لاہور کے ہمراہ وفدوں میں خالد احمد بٹ، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، جبران بٹ، احمد سلمان بلوچ، محسن بشیر، عامر نور خان و دیگر رہنما جماعت اسلامی موجود تھے۔   

ای پیپر-دی نیشن