• news

غریب عوام پر اتنا ہی ظلم کیا جائے جتنا وہ برداشت کرسکیں :نرگس فیض ملک

لاہور( لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ غریب عوام پر اتنا ہی ظلم کیا جائے جتنا وہ برداشت کرسکیں۔ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ بجلی کے بلوں کی قیمتوں کو دیکھ کر گھر،گھر کہرام مچ گیا ہے۔ لڑائی جھگڑے اور خودکشیوں جیسے دلخراش واقعات صرف بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہورہے ہیں اور ان سب باتوں سے بے خبر شاہی افسران لاکھوںکی ماہانہ تنخواہوں کے ساتھ،ساتھ کئی کئی ہزار کے مفت یونٹ اور پتہ نہیں کون کون سی سہولیات لے رہے ہیں۔ ان لوگوں کو خود ہی شرم کرتے ہوئے ملنے والی سبسڈی کو واپس کردینا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن