• news

نبیل جاوید کا ای خدمت مرکز ارفع ٹاور کا دورہ،سٹاف کو عوام کی رہنمائی کی ہدایت

لاہور(نیوز رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے گزشتہ روز ای خدمت مرکز ارفع ٹاور کا دورہ کیا۔انہوں نے ای خدمت مرکز میں نئی شامل کی گئی سروس ای رجسٹری کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ممبر ریونیو شفقت اللہ مشتاق، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر‘اے ڈے سی جی ذیشان رانجھا‘اے ڈی سی عمر مقبول بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔ نبیل جاوید نے ای خدمت مرکز میں قائم ای رجسٹری کاؤنٹرکا بھی دورہ کیا اور سٹاف کو ای رجسٹری کیلئے آنے والے عوام کی مکمل رہنمائی اور معاونت کی ہدایت کی۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز ونگ محمد وسیم بھٹی کے زیر انتظام ای خدمت مراکز میں ایک چھت تلے 158 سے زائد عوامی خدمات کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن