الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت’’الخدمت ہسپتال گجرات‘‘ کا سنگِ بنیاد
لاہور(خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ’’الخدمت ہسپتال گجرات‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر محمد عبدالشکور ، نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم ،آصف ہسپتال گجرات کے سی ای او ڈاکٹر محمد یوسف، بڑی تعداد میں لوگوں، مخیر حضرات، سول سوسائٹی گروپس اور الخدمت کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ ہسپتال ڈھائی کنال پر محیط اپنی نوعت کا بہترین ہسپتال ہوگا۔ اس منصوبے پر تقریباً 20 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔50 بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ، آئی، ڈینٹل اور او پی ڈی کی سہولیات موجود ہوں گی۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھرمیں عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔