• news

صدرڈسٹرکٹ بار کا 2ستمبر کو جماعت اسلامی کی شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے 2ستمبر کو جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ، عوامی مارچ میں بھر پور شرکت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا ،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی ، ضلعی صدر یوتھ حافظ نعیم فہیم نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عابد پرویز ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری حافظ وزیر علی سے ملاقات کی ،اس موقع پر صدر بار عابد پرویز نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کو فی الفور ختم کریں ،ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ 2ستمبر کو جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہوگی، کوئی جلا ئوگھیرائو نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ 2ستمبر کو عوامی مارچ کا آغاز صبح دس بجے چوک گھنٹہ گھر سے کیا جائے گا، جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ ہر اختتام پذیر ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن