رواں ماہ 267سر چ اینڈ سویپ آپریشنز ‘ 191 8گھروںکی سکریننگ
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام لاہور پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اور اس سلسلے میں شہر بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران شہر بھر میں 267سر چ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جا چکے ہیں۔ 8ہزار 191 گھروں، 32ہزار سے زائد افرادکی سکریننگ عمل میں لائی گئی ہے۔4065 کرایہ داروں کو بھی چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران مختلف جرائم میں ملوث پائے جانیوالے149افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے60 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات برآمد گی پر 21 جبکہ ناجائز اسلحہ برآمدگی پر 27ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ 5اشتہاری و عادی مجرمان اورقماربازی میں ملوث 5ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈویژنل ایس پیز کو سر چ اینڈ کومبنگ آپریشنز کادائرہ کار بس و ٹرک اڈوں، ریلوے سٹیشن، گوداموں، ہوٹلوں سمیت پوش علاقوں تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔