سیف سٹیز کیمروں کی نشاندہی پر 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ آپریشن کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔کیمروں کی نشاندہی پر اتوار بازار گراؤنڈ سے ملزم غلام مصطفیٰ اور عبدالرحمن کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے5 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور پستول برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھاکہ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔لاہور پولیس ڈکیت گینگز کے خلاف سیف سٹی کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے۔جرائم کی سرکوبی کے لیے سیف سٹی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔