• news

ہائیکورٹ : تماثیل تھیٹر کی بندش پر اتھارٹی لیٹر پیش

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ، تماثیل تھیٹر بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت،درخواست گزار نے ایسوسی ایشن کی سربراہی کا اتھارٹی لیٹر پیش کر دیا، عدالت نے بزریعہ رجسٹرار آفس اتھارٹی لیٹر جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی، پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوسی ایشن کے قیصر ثنا اللہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تماثیل تھیٹر میں عوام کی تفریح کیلئے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔24 اگست کو پولیس نے غیر قانونی طور پر تھیٹر کو سیل کر دیا، عدالت تھیٹر کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن