• news

کرسٹیانو رونالڈو کی نابینا مداح سے ملاقات

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنی نابینا مداح سے ملاقات کر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بچی کو اپنی دستخط شدہ فٹبال بھی دی۔اس موقع پر نابینا بچی نے النصر کلب سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو سے کہا کہ میں آپ کی سب سے بڑی مداح ہوں جس پر سٹار فٹبالر نے بہت ہی پیار اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن