• news

حلیم عادل شیخ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر سے دوبارہ گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دیا تو پریڈی تھانے کی پولیس نے ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ پریڈی تھانے کی پولیس حلیم عادل شیخ کو اے ٹی سی سے گرفتار کر کے روانہ ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف گزشتہ روز پریڈی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت بلوہ اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پولیس پر حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن