• news

پوزیشن ہولڈر ہندو طالبعلم کو مبارکباد، یکساں مواقع کی عمدہ مثال: شہباز شریف

لاہور (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش سکول رحیم یار خان کے طالب علم تلک کمار نے میٹرک میں پہلی پوزیشن  لی۔ شہباز شریف نے کہا کہ تلک کمار کا تعلق ہمارے ہاں بسنے والی ہندو برادری سے ہے۔ معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی یہ عمدہ مثال ہے۔ میرے پاس  اس خوشخبری پر اپنے جذبات کا اظہا کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایسے بچوں اور خاندانوں کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن