اہلیان لاہور کل کو ملک گیر احتجاج شٹر ڈاون کو کامیاب بنائیں: ضیاء الدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی سے نجات اور اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔2 ستمبر کو اہلیان لاہور اپنے حق کیلئے سراج الحق کی کال پر ملک گیر ہڑتال میں اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے بند کرکے یکجہتی کا ثبوت دیں۔لوگ بجلی کے بے تحاشہ بلوں کی وجہ سے خودکشیاں اور فاقوں پر مجبور ہیں ایسے میں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کی تیاریاں معاشی تباہی کی نوید ہے۔ وزیر خزانہ کے حالیہ عوام دشمن بیان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اشرافیہ کی مفت بجلی، گیس اور دیگرمراعات فی الفور ختم کرے۔