• news

ڈاکٹر جمال ناصر کا محکمہ صحت میں قائم ڈے کئیر سنٹر ، نرسری کا دورہ، بچوں کو تحائف پیش کئے

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ملازمت کرنے والی خواتین کے چھوٹے بچوں کیلئے پنجاب کے سرکاری اداروں میں قائم ڈے کئیر سنٹرز کی آپ گریڈیشن کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ماؤں اور بچوں کی بہتر صحت،بریسٹ فیڈنگ، چائلڈ نیوٹریشن، ویکسینیشن اور بہبود آبادی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ڈے کئیر سنٹرز اور نرسریوں میں جدید سہولتیں مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف سے جلد ہی اس مقصد کیلئے باقاعدہ درخواست کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے محکمہ پرائمری ہیلتھ میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کیلئے بنائے گئے ڈے کئیر سنٹر اور نرسری کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو اپنی جیب سے تحائف پیش کئے۔

ای پیپر-دی نیشن