• news

داتا علی ہجویریؒ کے عرس پر ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی صفائی پلان جاری

لاہور(خبرنگار)داتا علی ہجویریؒ کے 980ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے خصوصی صفائی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کے100سے زائد ورکرز 3 شفٹوں میں دربار کے اطراف صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔عرس تقریبات میں زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر دربار کے گرد 20 اضافی کنٹینرز رکھنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن