• news

پنجاب گْڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداران کی پریس کانفرنس ،دورہ جناح ہاؤس

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب گْڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری مقبول حسین کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کی پریس کانفرنس اور وفد کا دورہ جناح ہائوس پر کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ناکوں پر بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے۔ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ پہیہ جام ہڑتال کرینگے۔ ٹرانسپورٹرز کیطرف سے 9 مئی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی گئی۔ وفد میں کراچی ، رحیم یارخان اور دیگر شہروں سے بھی ٹرانسپورٹرز عہدیداران شریک ہوئے۔چوہدری مقبول حسین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرک والوں کو جگہ جگہ مختلف بہانوں سے روک کر دیہاڑیاں لگائی جاتی ہیں۔ دوسری طرف مہنگائی نے رہی سہی کسر نکال دی ہے۔ چوہدری مقبول نے کہا کہ شرپسند اور اْنکے آلہ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے یہ ملک دشمن عناصر  پاک فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن