پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ہمیں ناقابل قبول :فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ہمیں ناقابل قبول ہے اور اس کے خلاف ہم آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے پر امن احتجاج سے نگران حکمرانوں کو ظالمانہ اضافہ واپس لینے پر مجبور کر دیں گے کیونکہ اس ظالمانہ حالیہ اضافے کی وجہ سے ہماری تجارت تباہ ہو گئی ہے۔ معیشت کا پہیہ رک گیا ہے۔