• news

نومنتخب خواتین لیکچررز کو جلد تقرری کے احکام جاری کیے جائیں: پی پی ایل اے

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق کلیم اور جنرل سیکرٹری جنید خان نے کہا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اردو کی 184 اور کیمسٹری کی 127 فی میل لیکچررز کو منتخب کرکے فہرست مئی میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی تھی تاہم تاحال  تقرری کے آرڈرز جاری نہیں کیے۔ عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری تقرری کے آرڈرز جاری کرے ورنہ ایسوسی ایشن ان نو منتخب لیکچررز کے ساتھ مل کر احتجاج پر مجبور ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن