صدر عدم اعتماد‘کچھ ارکان نے پی ایچ ایف اجلاس کو غیر قانونی قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تنازع شدت اختیار کر گیا۔ اسلام آباد میں پی ایچ ایف کانگریس کے کچھ ارکان کا اجلاس ہوا جسے پی ایچ ایف نے غیرقانونی قرار دے دیا۔قانونی مشیر کا کہناہے کہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری پی ایچ ایف آئین کے مطابق اجلاس نہیں بلاسکتے۔ اجلاس پر پی ایچ ایف نے فراڈ کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان کیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے فیڈریشن کے تمام عہدیدار برطرف کردیئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی غیر معمولی کانگرس نے اجلاس کے دوران سابق صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس دوبارہ 7 ستمبر کو طلب کرلیا۔