• news

پاکستان تحریک اتحاد کے صدر راجہ نبیل کیانی کا گریس ویلینس سنٹر کا دورہ

لاہور (کامرس رپورٹر) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رہنمائی میں قائم نشے کے مریضوں کے علاج کیلئے رائیونڈ روڈ پر واقع گریس ویلینس سنٹر میں نشے کے عادی افراد کا علاج بہترین ماحول میں کیا جا رہا ہے تا کہ مریض صحت یاب ہو کر اپنی نارمل زندگی گزار سکیں۔ ادارے میں قائم پْرسکون ماحول اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کی صحت یابی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چوہدری اورنگ زیب چیف ایگزیکٹو الکبیر ٹاؤن کی ہدایت پر پاکستان تحریک اتحاد کے صدر راجہ نبیل کیانی نے ادارہ کا دورہ کیا۔ سابق ڈائریکٹر پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک لمیٹڈ میاں محمد انور پاشا، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور محمد شفیق ملک اور رانا ارشاد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن