• news

بلوچستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے 42 کروڑ روپے کی میچنگ گرانٹ کی فراہمی

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پارٹی ایلیوی ایشن (پی پی اے ایف) نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 42 چھوٹے کاروباروں کے فروغ کیلئے 5 لاکھ سے30 لاکھ روپے بطور میچنگ گرانٹ فراہم کر دیئے۔ میچنگ گارنٹ کی فراہمی کیلئے بلوچستان کے اضلاع خضدار، تربت اور کوئٹہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں گرانٹ حاصل کرنے والے کاروبار کے مالکان نے اپنی اشیاء کی نمائش کیلئے سٹالز بھی لگائے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پی پی اے ایف نے گراسپ پراجیکٹ کے تحت بلوچستان اور سندھ کے 22 اضلاع میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے 65 کروڑ سے زائد رقم مختص کی ہے۔ اب تک 291 چھوٹے کاروباری افراد کو 46 کروڑ روپے کی میچنگ گرانٹ فراہم کی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن