• news

نگران حکومت سے معیشت کی بہتری ،ریلیف کی توقع دھوکہ کے سوا کچھ نہیں:ٹی اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نگران حکومت سے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اور ریلیف کی توقع رکھنا خود کو سوائے دھوکہ دینے کے کچھ نہیں۔حالات جس رفتارسے ابتری کی طرف جارہے ہیں خدانخواستہ اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ مہنگائی اور کاروبارکے حالات اسی طرح رہے تو ٹیکس اہداف پورا کرنا خواب بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے بیان مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کے نام پر بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن