• news

واپڈاسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں  سلور میڈل حاصل کرنیوالے  ارشد ندیم کے اعزاز میں واپڈاسپورٹس بورڈ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر ) سجاد غنی جو واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں، نے ارشد ندیم کو 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔اْنہوں نے اْمید ظاہر کی کہ ارشد ندیم مستقبل کے بین الاقوامی اور عالمی مقابلوں بالخصوص پیرس اولمپکس 2024ء میں بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔اْنہوں نے ارشد ندیم کو یقین دلایا کہ اِس ضمن میں واپڈا سپورٹس بورڈ انہیں بھر پور تربیت سمیت دیگر سہولیات فراہم کریگا۔ ارشد ندیم نے   کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے پر واپڈا سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن