شیریں مزاری کی درخواست،جواب جمع نہ کرانے پرآئی جی اسلام آباد کو جرمانہ
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں متعدد نوٹسز جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی اسلام آباد25 ہزار روپے پٹشنر شیریں مزاری کو دیں۔