• news

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے37 کیسز رپورٹ

  لاہور (آئی این پی ) ڈینگی کے وار مزید تیز ہونے لگے ، 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے 37 جبکہ پنجاب بھر سے 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 18،فیصل آباد9 ،ملتان 7 اور شیخوپورہ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں برس پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1190 ہوگئی ہے۔ پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 80 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 50 مریض داخل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن