سپین کا عجیب و غریب کھیل‘ ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش
میڈرڈ(نیٹ نیوز) سپین میں 15 ہزار سے زائد شہریوں اور سیاحوں نے ٹماٹر جنگ میں حصہ لیا جس میں ایک دوسرے پر ٹماٹر برسائے گئے اور من چلوں نے ٹماٹر کے جوس میں چھلانگیں لگائیں۔ عالمی شہرت یافتہ کھیل سالانہ تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ جنگ کا سا سما ہوتا ہے جس میں ہتھیار ٹماٹر ہوتے ہیں۔