کراچی:بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چار سالہ بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
کراچی(آئی این پی ) شہر قائد کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چار سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ بچی گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں جاگری، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش نکالی، بچی کی شناخت عمرہ بلوچ کے نام سے ہوئی۔ لاش نکالے جانے کے بعد بچی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور لاش کو گھر لے گئے۔ بچی کے ورثا سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔