بل گیٹس اہلیہ کی اسلام آباد میںخواتین پولیو ورکرز سے ورچوئل ملاقات
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس نے اسلام آباد میں خواتین پولیو ورکرز سے ورچوئل ملاقات کی۔ اس موقع پر ملینڈا گیٹس نے کہا خواتین پاکستان پولیو پروگرام کا مرکزی حصہ ہیں، پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پولیو ورکرز کا اہم کردار ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے ملینڈا گیٹس نے خواتین پولیو ورکرز کے تجربات کو سمجھنے اور چیلنجز کا حل نکالنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ فیمیل فرنٹ لائن ورکرز کا ڈیزائن انیشی ایٹو گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔پروگرام میں شریک پولیو ورکر نے کہا کہ ورکشاپ میں شامل ہونے سے خوداعتمادی میں اضافہ ہوا، خوشی ہے پولیو پروگرام نے ہمارے تجربات اور خیالات کو سننے کیلئے وقت نکالا۔