• news

لاہور ،4، فیروز والہ میں 2 عورتوں، 2 لڑکوں سے زیادتی

لاہور؍ فیصل آباد؍ فیروز والہ؍ پیر محل؍ سمبڑیال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا ہے۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ لڑکی(و) کی سوشل میڈیا پر عدنان ارشد سے دوستی ہوئی۔ جس نے لڑکی کو بیرون ملک تعلیم دلوانے اور نوکری کا جھانسہ دیکرغالب مارکیٹ کے علاقے میں بلایا اور اسے ہوٹل میں لے جا کر اپنے دوست حسین سے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ فیصل ٹاؤن میں ملزم محبوب نے (ع) نامی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر پاس بلایا اور اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے ہیں۔ مناواں  میں ملک کاشی نامی ملزم نے (ش) نامی خاتون کو45 ہزار روپے واپس دینے کے بہانے اپنے دوست کے گھر بلوا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ مصری شاہ میں ملزم لیاقت نے اپنے دوست صدیق کی بیوی کو گرلز ہاسٹل میں نوکری کا جھانسہ دیکر ایک مکان میں لے جاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں تھانہ فیکٹری ایریا اور فیروز والا میں دو خواتین اور دو نوعمر لڑکوں سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار ہو گئے۔ اوباش نوجوان احمد حسن نے اپنے ہمسائے غضنفر کے گھر داخل ہو کر اس کی بیوی (ف) کے  ساتھ زبردستی زیادتی کی فرار ہو گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی بدو پلی میں  نوجوان شہزاد نے اپنے محلے دار ریاست کے آٹھ سالہ بیٹے عبداللہ کو قریبی باغ میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ فیروز والا کی علاقے میں دو نوجوانوں نے ایک جواں سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان فرار ہو گئے۔ دریں اثناء فیصل آباد میں اوباش افراد نے دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر  احمد آباد کی رہائشی گلشن بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سات ملزمان اس کی پندرہ سالہ بیٹی (خ) کو ورغلا کر نامعلوم مقام پر واقع خالی مکان میں لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ اس دوران ملزمان نے اس کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر میری بیٹی کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ صدر پولیس نے مقدمہ  درج کر لیا۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق 2 اوباشوں کی 14 سالہ نوجوان سے اجتماعی زیادتی۔ ویڈیو فلم وائرل۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گائوں 291 گ ب کے مکین بشیر احمد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2 اوباشوں علی حیدر اور ذوالفقار عرف ذلفا نے میرے چودہ سالہ بیٹے عبداللہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرتے ہوئے اپنے احاطہ میں لے جا کر اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اور زبان کھولنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سمبڑیال میںدم کرانے آنے والی جواں سالہ خاتون کو 70سالہ پیر بابا نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون (ن) بی بی کو پیر بابا نے نشہ آور چائے پلا کر بے آبرو کیا۔ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن