کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں، فلائٹ آپریشن متاثر
کراچی(سٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئیں جس کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہوسکتے ہیں, سی اے اے نے مرمت کیلئے نوٹم جاری کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے رن وے نمبر25ایل اور7 آر کی یومیہ بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔رن وے نمبر25ایل اور7آرکی 5 ماہ تک روازنہ بندش کے دوران مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے، اس دوران فلائٹ آپریشنز متبادل یا سیکنڈری رن وے پر جاری رہیں گے۔ رن وے کی مرمت کے دوران اسے روزانہ 2سے3گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیر تا اتوار مختلف اوقات میں رن وے کی مرمت کی جائے گی۔25اگست سے 23جنوری 2024تک رن وے نمبر25ایل،7آر کی مرمت ہوگی، مرمت کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پرفلائٹ آپریشن نہیں ہوسکے گا۔