برطانوی وزیر دفاع مستعفی ہو گئے، وزیر اعظم آفس کی تصدیق
لندن(شِنہوا)برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے جمعرات کو وزیر اعظم رشی سنک کو لکھے گئے خط میں اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔بین والیس کو 2019 میں بورس جانسن کی حکومت میں وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا وہ چار سال اس عہدے پر رہنے کے بعد سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اوروہ ملک کے اگلے عام انتخابات میں قانون ساز کی حیثیت سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنے استعفی کے بارے میں انہوں نے بہت غور و فکر کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا میں نے 2005 میں اپنی نشست جیتی تھی اور اتنے سالوں کے بعد اب وقت آگیا ہے میں اور نئے مواقع تلاش کروں اور زندگی کے ان معاملات پر توجہ دوں جنہیں میں نے نظرانداز کر رکھا تھا۔انہوں نے خط میں وزیر اعظم کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ دفاع پر ملک کے اخراجات میں کمی نہ کریں کیونکہ اسے حکومت کی طرف سے "صوابدیدی اخراجات" کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے بچت کے حصول کے لیے دفاع کو کھوکھلا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔رشی سنک نے خط کے جواب میں کہا کہ وہ بین والیس کی برسوں کی وزارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد مستعفی ہونے کی خواہش کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔