ایسٹ لنکا شائر سپورٹس کلب میں کرکٹ میلے کا انعقاد
عارف چودھری
اے ایچ سپورٹس کے روح رواں پرنس انیک حسن اور راجہ شہباز حسین کی جانب سے بلیک برن میں ایسٹ لنکاشائر سپورٹس کلب میں کرکٹ میلے کا انعقاد۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ کیٹ ہولڈن ،سابق پاکستانی کرکٹر طارق محمود ، مئیر بلیک برن پرویز اختر، بلیک برن کونسل کے لیڈر کونسلر فل رائلی ، نوجوان کاروباری شخصیت عمر ملک ، کونسلرز شوکت حسین ، کونسلر محفوظ حسین کونسلر ملک عرفان پاکستان اور برطانیہ کی کاروباری اور مزہبی شخصیت چودھری حاجی سلابت اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی طارق محمود کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات ، شائقین کرکٹ اور مقامی نوجوان کرکٹر کی بھرپور شرکت کی۔ جیتنے والی شاھین سٹرائکر کو ٹرافی کے ساتھ 2000 پونڈ کی انعامی رقم دی گء دوسرے نمبر پر آنے والی سٹار پلڈرز کو ٹرافی کے ساتھ 1000 پونڈ کی انعامی رقم دی گء - مین آف دی میچ عرفان کریم ٹورنامنٹ کے بیسٹ بلے باز زاھد منصور بیسٹ باؤلر کیون انڈین قرار پائے اس موقع پر کونسلر پرویز اختر نے کہا نوجوانوں کو ذہنی و جسمانی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے اسکے لیے کرکٹ کھیلنے سے ہمارے نوجوان منفی کی بجائے مثبت سرگرمی میں ملوث ہوں گے۔رکن برطانوی پارلیمنٹ کیٹ ہولڈن کا کہنا تھا کہ مقامی افراد بمعہ اہل خانہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے سب سے ملاقات کر کے اچھا لگا ہمیں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحادواتفاق کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد تواتر سے کرنا چاہیے۔ سابق پاکستانی کرکٹر طارق محمود نے مقامی آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا رہے گا اس سے ایشیائی اور انگریز کمیونٹی کے نوجوانوں کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ہو گی۔ کو نسلر شوکت حسین کونسلر محفوظ حسین اور کونسلر ملک عرفان کا کہنا تھا کہ بلیک برن کونسل اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے میں مدد کرنے ہو خوشی محسوس کرتی ہے اور ہم مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مالی معاونت کریں گے اسکا مقصد کمیونٹی کو اکٹھا کرنا تھا۔ بلیک برن کونسل کے لیڈر کونسلر فل رائلی نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے کمیونٹی کو یکجا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ دوسروں نے بھی کامیاب ٹورنامنٹ کر انے پر پرنس انیق حسن اور راجہ شہباز کو مبارکباد دی ۔گزشتہ دنوں عْمان میں آٹھ رْکنی پاکستانی تجارتی وفد کے میزبان ممتاز و معروف علم دوست پاکستانی صنعتکار اور پاکستان اسکول صحار کے بانی چوہدری محمد اسلم نے مہمان سینیئر صحافی سید طلعت حسین اور وفد کے ارکان، میاں طاہر جمیل، چوہدری محمد بشارت رندھاوا، محمد عظیم، وقار احمد، تجمل حسین، احمد علی ملک، محمد فہد اسلم اور عمر دراز کے اعزاز میں مسقط میں استقبالیہ عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں مہمان اعزازی عْمان میں سفیر پاکستان محمد عمران علی چوہدری، سرکردہ عمانی شخصیات اور بزنس کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ چوہدری محمد اسلم نے اپنا یہ عزم دہرایا کہ وہ پاک - عْمان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے پاکستانی اور عْمانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے دو طرفہ دوروں کے سلسلے میں اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ انھوں نے عْمان میں اپنے خوشگوار طویل قیام اور گہرے مشاہدے کی بنا پر عْمان کی سازگار کاروباری فضا اور برادر عْمانی عوام کے حسن اخلاق کی تعریف کی۔ سفیر پاکستان نے وفد کو سفارت خانے کی جانب سے مکمل رہنمائی اور تعاون کا یقین دلایا۔ محمد عمران علی چوہدری نے مزید کہا کہ وہ عْمان میں قیام پزیر ہم وطنوں کی بہتری اور پاک - عْمان دوستی کے مزید استحکام کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ قبل ازیں سید طلعت حسین نے اپنے خطاب میں ملکی ترقی میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے نمایاں کردار اور عْمان میں پاکستانی کمیونٹی کی عمدہ شہرت کی ستائش کی۔ مقررین نے عْمان میں حکومتی جدید کاروباری سہولتوں کی با آسانی فراہمی اور اہل عْمان کے دوستانہ طرز عمل، محمد عمران علی چوہدری کی احسن سفارتی کارکردگی اور عْمان میں چوہدری محمد اسلم کی سنتالیس سالہ گراں قدر قومی خدمات کو سراہا۔ تقریب کا انتظام ممتاز دانشور اور پاکستان اسکولز عْمان کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین امیر حمزہ اور نامور شاعر قمر ریاض نے کیا جبکہ انتظامی معاونت معروف سماجی کارکن سید زیب حسن جعفری اور شاندار بخاری نے کی۔