• news

نگران حکومت تمام پالیسیاں لیکر چلے تو ملک بہتر ہوگا: اسحاق ڈار

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا  کہ  چار سال میں ملک کی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچ  دیا گیا۔ نگران حکومت تمام پالیسیوں کو لیکر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔ 2013ء میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے بہت مسائل تھے۔ 2013ء  میں ملک کی معیشت کا برا حال تھا۔ ہم نے 2017ء میں ملک چھوڑا تو دنیا  تعریف کر رہی تھی۔ جو تباہی کی گئی وہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کرنی ہے۔ ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر 200 روپے پر ہوگا۔ پاکستان کی کرنسی کے ساتھ سپیکولیٹرز کھیل، کھیل رہے ہیں، انہیں نکیل ڈالنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم کو معاشی مشکلات پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی بنانے کی ہدایت کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے ان سپیکولیٹرز کا کھیل 1999ء اور 2014ء میں بھی دیکھا ہے، انہیں نکیل ڈالنا حکومت اور سٹیٹ بنک کی ذمے داری ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت وہاں لیکر گئے جہاں ہم 24 ویں معیشت بن گئے تھے۔ ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا۔

ای پیپر-دی نیشن