• news

صدر نے 13 رکنی قومی اقتصادی کونسل بنادی: وزیراعظم سربراہ ہونگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم کی سربراہی میں کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہے۔ قومی اقتصادی کونسل میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں جبکہ چاروں صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندے بھی کونسل میں شامل ہیں۔ پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری‘ کامرس‘ سرمایہ کاری اور ہنرمندی‘ ایس ایم تنویر‘ سندھ سے وزیر خزانہ‘ محصولات‘ منصوبہ بندی و ترقی‘ محمد یونس ڈاگھا کو قومی اقتصادی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ خیبر پی کے سے وزیرخزانہ‘ محصولات‘ ایکسائز‘ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات‘ احمد رسول بنگش اور بلوچستان سے وزیرخزانہ و محصولات امجد رشید بھی قومی اقتصادی کونسل میں شامل ہیں۔ وفاق  سے وزیرخزانہ‘ محصولات‘ اقتصادی امور اور نجکاری کو بھی کونسل کی رکنیت دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن