2 نوجوانوں کا قتل، پاکستانی نژاد برطانوی ٹک ٹاکر مہک اور والدہ سمیت 4 افراد کو عمر قید
لندن (نوائے وقت رپورٹ ) برطانوی عدالت نے منصوبہ بندی کے تحت دو نوجوانوں کے قتل کیس میں پاکستانی نژاد معروف برطانوی ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اْس کی والدہ سمیت 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیسٹر کی کراؤن کورٹ نے 24 سالہ برطانوی ٹک ٹاکر مہک بخاری، اس کی والدہ انسرین بخاری، ریحان کاروان اور رئیس جمال کو اقدامِ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ مہک بخاری کو کم سے کم 31 برس اور 8 ماہ قید جبکہ اس کی والدہ انسرین بخاری کو 26 برس، 9 ماہ، ریحان کاروان اور رئیس جمال کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔