• news

افغانستان ترقی کی راہ پر گامزن ،کان کنی کیلئے6.5بلین ڈالر کے معاہدے

کابل (این این آئی)افغانستان کی طالبان حکومت نے 6.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری والے سات کان کنی کے معاہدوں پر دستخط کرلیے ہیں۔یہ معاہدے افغان طالبان کے جو دو سال قبل اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد ہوئے سب سے بڑے معاہدوں میں شامل ہیں۔مقامی طور پر قائم کمپنیوں کے ساتھ سات معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سے بعض چین اور ایران سمیت دیگر ممالک میں شراکت دار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن