سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل فخر ،شہداء کو خراج عقیدت : خالد مسعود سندھو
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے بنوں میں فوجی قافلے میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں۔ بنوں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے وہ اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔