• news

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے اجلاس میں  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کی۔ اجلاس میں پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے چیف شماریات دان، تمام صوبوں کے نمائندوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاہدہ کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے چند اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے قیمتوں کی نگرانی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ  "کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) میں غیر معمولی فرق کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن