الیکشن کمشن کی 3 سال سے صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے بیوروکریسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کو فوراً وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام افسروں کو واپس وفاق بلانے کا کہا گیا۔ الیکشن کمشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 روز میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔