• news

عمران کیلئے سلمان رشدی کے وکیل کا تقرر نہیں کیا: تحریک انصاف‘قانونی فرم نے جیفری رابرٹسن کو مقرر کرنے کا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے عمران کی وکالت کیلئے سلمان رشدی کے وکیل کو مقرر کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ایک غیرملکی قانونی فرم کے حوالے سے زیرگردش گمراہ کن اطلاعات میں کوئی صداقت ہے نہ ہی ایسے کسی اقدام  کو جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔ تحریک انصاف پاکستان کے نظام انصاف ہی سے حقوق و انصاف کی طلبگار ہے اور ملک کے نظام عدل سے آئین کی بالادسی اور قانون کی حکمرانی کیلئے مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے۔  دوسری جانب ڈاوٹی سٹریٹ چیمبر نے جیفری رابرٹسن کو عمران کا وکیل مقرر کرنے کا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور ڈاؤٹی سٹریٹ چیمبر نے تصدیق کی کہ کلائنٹ کے کہنے پر متعلقہ ٹویٹ ڈیلیٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن