• news

لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچستان کی تمام پارٹیوں کو تحریک چلانا ہوگی: اختر مینگل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی مینگل سردار اختر مینگل نے کہا ماضی کے سیاستدان جیل جانے پر فخر محسوس کرتے تھے۔ کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عطاء اللہ مینگل نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اس دور کی سیاست اور آج کی سیاست میں زمین و آسمان کا فرق ہے، ہمیں اپنے اکابرین کے عزائم و افکار کی پیروی کرنا ہو گی۔ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر تحریک چلانا ہو گی۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جمہوری انداز میں تحریک چلانا ہو گی۔ ہمیں مظالم کا یکجہتی سے مقابلہ کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن