• news

عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے: فرانزک رپورٹ

لاہور (نامہ نگار) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی سے متعلق پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمگیرترین کی موت بظاہر خودکشی ہے اور ان کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ 6جولائی کو 63سالہ عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی۔ وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔ عالمگیر ترین نے بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو پستول سے اپنے سر میں گولی مارکر خودکشی کر لی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن