9 مئی واقعات کے پیچھے بھارتی لابیز کا ہاتھ ہے: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے وہ شخص جس نے ایک ملعون کا کیس لڑا اسے وکیل کیا ‘ کیا چیئرمین پی ٹی آئی وکیل جیفری رابرٹسن کو اپنی جیب سے فیس دے گا؟ صیہونی اور دیگر بین الاقوامی لابیز چیئرمین پی ٹی آئی کو سپانسر کر رہی ہیں۔ 9 مئی واقعات کے پیچھے بھی ان لابیز کا ہاتھ ہے۔ وہی لابیز عالمی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل کر کے دے رہی ہیں۔