• news

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

 غزہ (این این آئی)مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 36سالہ عبدالرحیم فائز غنام مغربی کنارے کے گاں العقابہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی گولی سر میں لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق اس فوجی کارروائی کے دوران عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ شدت پسندوں اور فوجیوں کے درمیان لڑائی ہوئی اور اس دوران ہماری فورسز کی گولی ایک حملہ آور کو لگی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران فورسز نے حملے میں کندھے سے فائر کیے جانے والے میزائلوں اور دستی بموں کا بھی استعمال کیا جہاں ہمیں عمارت میں دیسی ساختی بم اور دیگر ہتھیار ملے۔

ای پیپر-دی نیشن