• news

منی پور، بھارتی حکومت حالات پر قابو نہ پا سکی، قبائلی تصادم میں 8 افراد ہلاک

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی حکومت کے کنٹرول سے باہرہوگئی، قبائلی تصادم میں 8افراد ہلاک، 18سے زائد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خونریز تصادم کے واقعات بشنوپور اور چورا چندپور کے اضلاع میں پیش آئے، جہاں کوکی اور میٹی قبائل کے درمیان تصادم گزشتہ 2روز سے جاری تھا۔عینی شاہدین نے بتایاکہ اس تمام صورتحال میں پولیس اور فوج خاموش تماشائی بنی رہی، جبکہ منی پور کے وزیراعلی بیرن سنگھ نے حالات کوسنگین اور نازک ترین قرار دیدیا۔ڈی جی آسام رائفلزلیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے کہاکہ کوکی، میٹی قبائل کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نے کہا کہ قبائل کے پاس ہتھیاروں کے باعث فورسز کو ناکامی کاسامنا ہے، ماضی میں کبھی ایسی کشیدگی نہیں دیکھی، حالات انتہائی خراب ہیں۔واضح رہے کہ منی پور میں 4 ماہ سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 50 ہزار بے گھر ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن