چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی‘ نیب درخواستوں کیلئے نئے بنچ تشکیل دے دیئے
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے انسداد دہشت گردی اور نیب کے بارے میں درخواستوں کی سماعت کیلئے نئے بنچ تشکیل دے دیئے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے جسٹس وقاص روف مرزا کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ دوسرے رکن جسٹس عبدالغریز ہونگے،نیب کے بارے میں درخواستوں پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ دوسرے رکن جسٹس راحیل کامران ہونگے، نئے بنچ 4 ستمبر سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔