• news

پولیس بارات لیکر کچے کے ڈاکوئوں تک پہنچ گئی‘ ایک اشتہاری ہلاک‘ ایک زخمی

رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) کچے کے ڈاکوئوں پر پولیس نے پکا ہاتھ ڈال دیا۔ ڈاکوئوں کو دھوکہ دینے کیلئے پولیس بارات بنا کر ان کے ٹھکانوں تک پہنچ گئی۔ پولیس سے بے خبر ڈاکو بارات دیکھنے میں مگن رہے۔ باراتیوں کی صورت میں گاڑیوں سے پولیس نکل آئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ہلاک اور ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو بلا چانڈیا پولیس اہلکار  کو شہید کرنے سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ای پیپر-دی نیشن