• news

برطانوی تعلیمی اداروں میں سو سے زائد سکول غیرمحفوظ تعمیرات کا شکار

لندن (این این آئی)برطانوی تعلیمی اداروں میں سو سے زائد سکول غیرمحفوظ تعمیرات کا شکارہوگئے،حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات سکول نہ کھولنے کا اشارہ دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ سکولوں میں غیر معیاری کنکریٹ نہیں ہے جن سے عمارتیں کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہیں۔ حکومت نے سکولوں کومکمل یا جزوی طورپربند کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ طلبا آن لائن کلاسز لیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سات لاکھ بچے سکول نہ جاسکیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر تعلیم گیلین کیگن نے کہاکہ سکولوں کی چند عمارتیں خستہ حال ہیں،اس کے باوجود بھی طلبا سکول میں ہی تعلیم حاصل کریں گے تاہم اس کے متعلق حکومت نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن